مودی حکومت مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی فورسز کا غلط استعمال کر رہی ہے

رائے پور،اکتوبر۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مودی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ہی مرکزی فورسز کے بھی غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر بگھیل نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مودی حکومت ای ڈی،سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا اپنے سیاسی مخالفت کے خلاف غلط استعمال کر رہی تھی۔ اب اس نے مرکزی فورسز کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔مرکزی ایجنسیاں چھاپے کی کاروائی میں مرکزی فورسز کو بغیر ریاستی حکومت کی اجازت لے کر پہنچ رہی ہے۔ یہ سب صرف اپوزیشن پارٹیوں کی ریاستی حکومتیں میں ہی ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون و انتظام کا مسئلہ ریاستوں کا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں مرکزی فورسزکہیں پر کاروائی کرے تو یکطرفہ نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن ہونا چاہئے۔ انھوں نے مرکزی فورسز کے استعمال کے لئے قانون میں بدلاؤ کے وزیر داخلہ چنتن شیویر میں اشارے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ کیا مسودہ ہے بغیر اسے جانے تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ مسٹر بگھیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں کئی نئی تعریفیں گڑھی گئی ہے جیسے کہ اگر کوئی بی جے کے خلاف ہے تو وہ مذہبی مخالف اور اگر کوئی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ہے تو وہ ریاست مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کام کرنے والی سینئر ترجمان سدھا بھاردواج کے خلاف کاروائی اس کی ایک بڑی مثال ہے۔

Related Articles