مودی کرنسی پر لکشمی گنیش کی تصویر لگوائیں:کیجریوال
نئی دہلی،اکتوبر۔دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی کے کنوینراروند کیجریوال نے ہندوستانی کرنسی پر ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف گنیش اور لکشمی کی تصویر لگانے کی مانگ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کو خط لکھا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انھوں نے مسٹر مودی کو خط لکھ کر 130کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے درخواست کی ہے کہ ہندوستانی کرنسی پر مہاتماگاندھی کے ساتھ ساتھ گنیش اور لکشمی کی تصویر لگائی جائے۔ ملک کی معیشیت بہت برے دور سے گزر رہی ہے اور آزادی کے 75برسوں کے بعدبھی ترقی پذیر اور غریب ممالک میں شمار ہوتاہے۔ ایک طرف ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے تو دوسری طرف بھگوان کا آشیرواد بھی چاہئے تاکہ ہماری کوشش کامیاب ہو۔ مسٹر کیجریوال نے خط میں کہا ہے کہ جب سے انھوں نے یہ مانگ کی ہے تب سے عوام کی زبر دست حمایت حاصل ہو رہی ہے اور سبھی چاہتے ہیں کہ اسے فورا لاگو کیا جائے۔ وزیر اعلی نے خط میں کہا ہے کہ ایک طرف ہم سب اہل وطن کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، تو دوسری طرف ہمیں بھگوان کا آشیرواد بھی چاہئے تاکہ ہماری کوشش کامیاب ہو، صحیح پالیسی، محنت اور بھگوان کے آشیرواد ان کے سنگم سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ انھوں نے وزیر اعظم کو لکھے خط کو ٹویٹر پر بھی پوسٹ کیاہے اور کہا کہ انھوں نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر 130کروڑ ہندوستانی عوام کی طرف سے درخواست کی ہے کہ ہندوستانی کرنسی پہ مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ گنیش اور لکشمی جی کی بھی تصویر لگائی جائے۔