کووِڈ۔19: محض 10 دنوں میں ہی 10 ہزار سے زائد اموات

نئی دہلی، ملک میں عوام تیزی سے کورونا کی زد میں آ رہے ہیں اسی سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور محض دس دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 سے 70 ہزار کو عبور کر گئی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد وشمار میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1065 مریضوں کی موت سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 70,626 ہو گئی ہے۔
یہ دوسری دفعہ ہے کہ کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں محض 10 دن کے اندر 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 40 سے 50 ہزار پہنچنے میں بھی 10 دن لگے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 90,633 کیسز کے آنے سے کل متاثرین 41,13,812 ہو گئے ہیں اور ہندوستان دنیا میں امریکہ کے بعد کووِڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
28 اگست سے چھ ستمبر تک یعنی 10 دنوں میں 10 ہزار 161 مریض کووِڈ۔19 سے ہلاک ہوئے۔ اس دوران سب سے زیادہ چار اور پانچ ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق 1096–1096 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سب سے کم یکم ستمبر کو 819 اموات ہوئیں۔ ان 10 دنوں میں سات روز ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ اور محض تین دن ایک ہزار سے کم رہی۔
قدرے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کل متاثرین کے مقابلے ہلاکتوں کی فیصد کم ہو کر 1.72 فیصد ہو گئی۔

 

Related Articles