مودی وزرائے داخلہ کے چنتن شیویر سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریانہ کے سورج کنڈ میں وزرائے داخلہ کے چنتن شیویر سے خطاب کریں گے۔مختلف ریاستوں کے ہوم سکریٹریز اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشنز کے ڈائریکٹر جنرل بھی چنتن شیویر میں شرکت کریں گے۔وزیر داخلہ کا چنتن شیویر یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر میں اعلان کردہ پنچ پران کے مطابق داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر پالیسی سازی کو قومی نقطہ نظر فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کیمپ مرکزی اور ریاستی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان منصوبہ بندی اور تال میل کو زیادہ یقینی بنائے گا۔کیمپ میں پولیس فورسز کی جدید کاری، سائبر کرائم مینجمنٹ، کریمنل جسٹس سسٹم میں انفارمیشن ٹکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال، لینڈ بارڈر مینجمنٹ، کوسٹل سیکیورٹی، خواتین کی حفاظت، منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔