دیوالی کے دوران ہماچل میں آلودگی معتدل سطح پر

شملہ، اکتوبر۔ ہماچل پردیش میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے درمیان دیوالی کی رات ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) معتدل سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔ریکارڈ کیا گیا۔ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، سولن ضلع کے ایک صنعتی مرکز بدی میں سب سے زیادہ اے کیو آئی کی سطح 157 ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت شملہ کے علاوہ دیگر 10 بڑے شہروں میں ہوا کا معیار اعتدال سے تسلی بخش تھا۔ دھرم شالہ کا اے کیو آئی127، پونٹا صاحب 123، دمتال 120، نالہ گڑھ 111 اور اونا کا 95 درج کیا گیا۔

Related Articles