سرکاری ملازمتوں میں جذبہ خدمت اولین ہونا چاہئے: مودی

نئی دہلی، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے عہد کو پورا کرنے کے لیے تمام ملک کی وزارتوں اور محکموں میں مشن موڈ میں 10 لاکھ سے زیادہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دیوالی سے پہلے دھنتیرس کے موقع پر مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے میں حصہ لیتے ہوئے مرکز کے مختلف محکموں میں مختلف عہدوں کے لیے منتخب کیے گئے 75 ہزار لوگوں کو تقرری کے لیٹر سونپے۔اس موقع پر مسٹر مودی نے ملازمت کے متلاشیوں کو تلقین کی کہ وہ سرکاری ملازمتوں کو سہولت کے طور پر چلانے سے گریز کریں اور خدمت کے جذبے کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی نوجوان آبادی کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ ہمارے نوجوان آزادی کے امرت میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے محرک آپ سب ہیں۔ آج جن لوگوں کو تقرری کا لیٹر ملا ہے، ان سے میں خاص طور پر یہ کہنا چاہوں گا کہ جب بھی آپ دفتر آئیں، اپنے فرض کے راستے کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ کو عوام کی خدمت کے لیے مقرر کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، "21 ویں صدی کے ہندوستان میں سرکاری ملازمت کوئی سہولت نہیں، بلکہ وقت کی حد کے اندر کام کرکے ملک کے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے۔ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، خدمت کی فکر اور وقت کی پابندی کو ہم سب مل کر اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اس بڑی عزم کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آپ خدمت کے جذبے کو سب سے اوپر رکھیں گے۔ آج کا اقدام نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے وزیراعظم کے عزم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق تمام وزارتیں اور محکمے منظور شدہ آسامیوں کے خلاف موجودہ اسامیوں کو پر کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔مرکزی حکومت کی 38 وزارتوں/محکموں کے لیے پورے ملک سے نئی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ مقررین مختلف سطحوں پر حکومت میں شامل ہوں گے۔ گروپ-اے، گروپ-بی (گزٹیڈ)، گروپ-بی (نان گزیٹڈ) اور گروپ سی۔ جن آسامیوں کے لیے بھرتی کی جا رہی ہیں ان میں سینٹرل آرمڈ فورسز پرسنل، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی)، اسٹینو، پرسنل اسسٹنٹ (پی اے)، انسپکٹر آف انکم ٹیکس، ایم ٹی ایس شامل ہیں۔یہ بھرتیاں مشن موڈ میں وزارتوں اور محکموں کے ذریعے یا پھر یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)،اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ جیسی بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ انتخاب کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور تیز رفتار بھرتی کے لیے تکنیکی طور پر قابل بنایا گیا ہے۔

Related Articles