گرمیت اور دھامی نے دو دنوں کے قیام کے بعد مودی کو الوداع کیا
دہرادون، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اتراکھنڈ کے دو روزہ دورے کے بعد گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہفتہ کو دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پرجوش انداز میں الوداع کیا۔مسٹر دھامی نے الموڑہ کی مشہور بال مٹھائی اور برہم کمل سے مزین ٹوپی وزیر اعظم کو پیش کی۔اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن، رکن پارلیمنٹ مالا راجیہ لکشمی شاہ، سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، کابینہ وزیر ریکھا آریہ اور دیگر معززین موجود تھے۔