حکومت دفاعی پیداوار کو 22بلین ڈالرتک لے جانے کے لئے کام کر رہی ہے:راج ناتھ
گاندھی نگر،اکتوبر۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں دفاعی صنعت نئی توانائی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے اور اس نے سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترماحول پیدا کیا ہے اور حکومت سال 2025تک دفاعی پیداوار کو 12بلین ڈالر سے بڑھا کر 22بلین امریکی ڈالر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسٹر سنگھ نے یہاں بارہویں دفاعی نمائش کے درمیان دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک میں دفاعی صنعت نئی توانائی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ ہندوستان دنیا کی ضرورت کو پورا کرنے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔گھریلو کمپنیوں اور بنیادی طور آلات بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت گزشتہ برسوں سے سرمایہ کاری کے لئے ایسا ماحول تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے جس میں انھیں نہ صرف منافع ملا بلکہ گھریلو اور عالمی بازار میں ان کی اچھی پہچان بھی بنے۔انھوں نے کہا کہ حکومت سال2025تک دفاعی پیداوار کو 12ارب الر سے بڑھا کر 22ارب ڈالر کرنے کے لئے بے انتہا کوشش کر رہی ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں دفاعی صنعت کے لئے کتنے مواقع فراہم ہوں گے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک میں دفاعی صنعت آج ایک اہم بورڈ پر ہے اور ملک کے لڑاکاجہاز،طیارہ بردار جہاز، جنگی ٹینک اور لڑاکا ہیلی کاپٹر بنا کر دفاع نے بھی تعمیرات کے میدان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیاہے۔ اب منصوبوں کے ذریعے بنائے گئے ماحولیاتی نظام نے دفاعی صنعت کو ایک تجربہ فراہم کیا ہے جو مستقبل میں زیادہ موثر دفاعی نظام تیار کرنے میں بہت معاون ہوگا۔