نائیجیریا میں سیلاب سے ہلاکتیں 600 ہوگئیں

ابوجا ،،اکتوبر۔نائیجیریا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی،جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔ سیلاب سے ملک کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور مختلف حادثات میں 1500سے زائد زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 14لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور تقریباً 8 لاکھ افراد نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی ہے۔45ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 70ہزار 500سے زائد رقبے پر پھیلی زرعی زمین ناکارہ ہوچکی۔ نائیجیریا کو 2012 میں بھی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Related Articles