اس فیصلے سے کسانوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی

وزیر اعلیٰ نے کسانوں کو فصلوں کی مناسب قیمت یقینی بنانے کے لئے سال 2023-24 کی 06 فصلوں کے لیے ایم ایس پی بڑھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

لکھنو :اکتوبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سال 2023-24 کے لیے ربیع کی 06 فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا ایم ایس پی میں اضافہ کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔ اس سے کسانوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ مرکزی کابینہ نے ربیع کی فصلوں کی مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے، تاکہ کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان میں دال کی ایم ایس پی میں 500 روپے فی کوئنٹل، سفید سرسوں اور سرسوں میں 400 روپے فی کوئنٹل، کسومبھ میں 209 روپے فی کوئنٹل، گیہوں میں 110 روپے فی کوئنٹل، چنے میں 105 روپے فی کوئنٹل اور جو میں 100 روپے فی کوئنٹل اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles