کوریا میں کھیل کے میدان میں ایرانی رنر نے اسکارف اتار دیا

سیئول،اکتوبر۔ایران میں گذشتہ 16 ستمبر سے نہ رکنے والے مظاہروں کے درمیان ایک اور نوجوان خاتون نے عوامی مقامات پر ہیڈ اسکارف سے متعلق قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے توجہ حاصل کی ہے۔ یہ ایک خاتون کھلاڑی الناز رکابی ہیں جو اس وقت ایشین کوہ پیمائی کے مقابلوں کے فائنل میں ایران کی نمائندگی کررہی ہیں۔ یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہو رہا ہے۔رکابی گذشتہ روز بغیر حجاب کے مقابلوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمودار ہوئیں۔ ایران میں 1983 میں جاری کیے گئے ایک قانون کے خلاف عوامی مقامات پر حجانب کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور اس کی خلاف وری پر سزا مقرر کی گئی تھی۔رنر نے فائنل میں دوسرے مقابلوں میں اپنے حجاب کے ساتھ حصہ لیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متاثر ہونے کے بعد اپنا موقف بدل لیا۔ اس لیے اس نے بہ طور احتجاج یہ حجاب اتار دیا۔

Related Articles