شیو راج ملک کے اہم لوگوں کو شری مہاکال آنے کی دعوت دیں گے

بھوپال،اکتوبر۔ مدھیہ پردیش وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ملک کے اہم لوگوں کو اجین میں واقع نئے تعمیر شدہ شری مہاکال لوک کو دیکھنے آنے کے لئے دعوت دیں گے۔مسٹر چوہان نے آج مہاکال لوک سے جڑی پروگرام کمیٹی کے ساتھ صلاح مشورہ کرتے ہوئے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے شری مہاکال لوک سے متعلق آئندہ کے انتظامات کے لئے کمیٹی کے ذریعے دئے گئے مشوروں پر بات کی اور ان سے مشورہ لئے۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے کہا کہ اہم لوگوں کو دعوت نامہ کے ساتھ شری مہاکال کا پرشاد بھی بھیجیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ دعوت نامہ کے ذریعے سے ملک کے اہم لوگوں،سبھی گورنر، وزیراعلی اور مرکزی وزیروں کوشری مہاکال لوک کے درشن کے لئے دعوت دیں گے۔ وزیراعلی مسٹر چوہان نے مہاکال لوک تعمیر میں لگے مزدور،کاریگروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کاریگروں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ انھوں نے کہا کہ گڑی پڑوا سے لے کر ہولی تک بھی ملک کے لوگ شری مہاکال لوک کا درشن کرنے آئیں گے۔ اس پروگرام پر کام کریں۔اس درمیان درشن کے انتظامات ٹھیک رہنے، ہر دن کے حساب سے لوگوں کے آنے جانے کی اطلاع رکھنے کا مشورہ آئے۔ میٹنگ میں مشورہ آیا کہ جن گاؤں سے لوگ آئیں گے،وہ اپنے گاؤں کے کنویں، باؤڑی اور ندی کا پاک پانی لے کر آئے اور رودر ساگر میں ڈال دیں۔ مقام کی پاکیزگی کا خیال رکھتے ہوئے روایات کو قائم رکھنے کا مشورہ دیا۔

Related Articles