اوریا:سڑک حادثے میں بھائی بہن سمیت 3لوگوں کی موت

اوریا،اکتوبر۔اترپردیش کے اوریامیں قومی شاہراہ پر ایک بے قابو گاڑی کنٹینر سے جا کر ٹکرا ئی۔ اس بھیانک حادثہ میں گاڑی میں سوار بھائی بہن سمیت تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اوریا کی پولیس سپرٹنڈنٹ چارو نگم نے بتایا کہ اوریا کوتوالی علاقہ کے تحت نیشنل ہا ئی وے پر موہالی گاؤں کے قریب یہ حادثہ ہوا۔ اس درد ناک حادثہ میں بے قابو گاڑی ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی۔جس سے گاڑی میں سوار بھائی بہن سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ جائے وقوع پر فورا پہنچ کر زخمیوں کو پولیس کی مددسے علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ملنے والی اطلاع کے مطابق متوفی پی ٹی آئی کا امتحان دے کر اپنے گھر جا رہے تھے۔ متوفی ضلع مین پوری کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ ان کی شناخت کی تصدیق انتظامیہ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔دریں اثناء ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع اوریا میں سڑک حادثہ میں ہوئی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے متوفی کے اہل خانہ کے لئے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں زخمی لوگوں کا مکمل علاج کرائے جانے کے حکم دیا ہے۔ساتھ ہی یوگی نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس کے اعلی افسران کو جلد جائے وقوع پر پہنچنے کے حکم دئے۔

Related Articles