بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچاناحکومت کی اولین ترجیح

نئی دہلی، اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازگھر گھر پہنچانا ہے۔آج یہاں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے آغاز کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی استطاعت کا گواہ بن رہا ہے۔ یہ ملک کے 75 اضلاع میں زمین پر اتر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 99 فیصد سے زیادہ دیہات میں 5 کلومیٹر کے اندر کوئی نہ کوئی بینک برانچ، بینکنگ آؤٹ لیٹ یا بینکنگ فرینڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک لاکھ بالغ آبادی کے لیے بینک کی جتنی شاخ موجود ہے، وہ جرمنی، چین اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ ہم عام انسانوں کا معیار زندگی بدلنے کے عزم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نظام کو بہتر کریں، شفافیت اور آخری صف میں کھڑے شخص تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جن دھن کھاتہ کی مہم شروع کی تو آوازیں اٹھیں کہ غریب بینک کھاتہ کا کیا کریں گے، یہاں تک کہ اس فیلڈ کے بہت سے ماہرین بھی نہیں سمجھ پارہے تھے کہ اس مہم کی اہمیت کیا ہے۔لیکن بینک اکاؤنٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے، یہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی آئی اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ٹیکنالوجی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں شہر سے لے کر گاؤں تک شو روم ہو یا سبزی کا ٹھیلا، ہرجگہ یو پی آئی دیکھ سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان کی اس ڈی بی ٹی اور ڈیجیٹل طاقت کی تعریف کر رہی ہے۔ آج اسے گلوبل ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں آئی ایم ایف نے ہمارے ڈیجیٹل بینکنگ انفراسٹرکچر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ہندوستان کی عام انسانی زندگی کو آسان بنانے کی جو مہم ملک میں چل رہی ہے، ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس اس سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا خاص بینکنگ سسٹم ہے، جو منیمم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے میکسمم خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہندوستان کے عام آدمی کو بااختیار بناناہے، اسے مضبوط بنانا ہے، اس لیے ہم نے سماج کے آخری مقام پر کھڑے شخص کو ذہن میں رکھ کر پالیسیاں بنائیں اور پوری حکومت اس کی سہولت اورپیش رفت کے راستے پر چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے بیک وقت دو چیزوں پر کام کیا ہے۔ پہلا بینکنگ سسٹم کو بہتربنانا، اسے مضبوط کرنا، شفافیت لانا۔ دوسرا مالیاتی شمولیت کی۔

Related Articles