کل شاہ مدھیہ پردیش میں ,ہندی میں میڈیکل کی پڑھائی کی شروعات کریں گے
بھوپال، اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل مدھیہ پر دیش میں اپنے قیام کے درمیان ہندی زبان میں میڈیکل کی پڑھائی کی شروعات کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ اپنے ایک روزہ قیام کے درمیان صبح بھوپال پہنچیں گے۔ یہاں وہ ہندی زبان میں میڈیکل کی پڑھائی کا افتتاح کر کے ایم بی بی ایس کی پہلے سال کی کتب کا اجراء کریں گے۔ پروگرام میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان بھی موجود رہیں گے۔ اس پروگرام میں میڈیکل،ڈینٹل،نرسنگ اور پیرامیڈیکل کے تقریبا30ہزار طلبہ حصہ لیں گے۔پروگرام میں ریاست ڈاکٹر اساتذہ، نرسنگ ہوم چلانے والے اور ہندی زبان کے شعبہ میں کام کرنے والے ماہریں بھی شامل ہوں گے۔اس کے بعد وہ گوالیار کے راج ماتاوجے سندھیاایئر پورٹ پر ایک نئے ٹرمنل کا افتتاح کریں گے۔ یہاں وہ ایک عوام جلسہ کو بھی مخاطب کریں گے۔