عالمی معیشت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی ذمہ داری: سیتا رمن
واشنگٹن، اکتوبر۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ عالمی معیشت کو بیک وقت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس کے خطرات سے نمٹنے کی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔یہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جی 20 کے وزرائے خزانہ نے پرخطرعالمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے ہمیشہ ساتھ آئے ہیں اور عوام کی خوشحالی کے ایک مقصد کے حصول کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے جی20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سمت میں کام جاری رکھیں۔وزیر خزانہ نے کہا، "ہندوستان کا ماننا ہے کہ جی20 کی میزبانی ایک موقع کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری بھی ہے۔ تکثیریت میں اعتماد کی بحالی ہندوستان کی سوچ کا بنیادی ہدف ہے۔ ہندوستان کی پہل ایک دوسرے پر انحصار کی پہچان کو فروغ دینا ہے۔ ہم سب ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال دنیا کی خواہش رکھتے ہیں۔‘‘