دھامی کی زیر صدارت اجلاس میں 26 اہم فیصلے

دہرادون، اکتوبر۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں بدھ کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں ریاست کے مختلف علاقوں میں 6 پولیس اسٹیشنوں اور 20 چوکیوں کی منظوری سمیت 26 اہم فیصلے کیے گئے۔مسٹر دھامی نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ جہاں کہیں بھی قوانین میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوگی وہاں عوام کی توقع کے مطابق آسانیاں اور حل کئے جائیں گے ۔پولیس اسٹیشن اور 20 نئی چوکیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں مکانات، پیٹرول پمپ کے اراضی استعمال کو تبدیل کرنے میں پائے جانے والے تضادات کو دور کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کیے سیاحت کے نقطہ نظر سے ان تمام علاقوں کو ریونیو پولیس سے ہٹا کر ریگولر پولیس دینے کا ایک عرصہ سے مطالبہ اٹھ رہا تھا۔ اس سلسلے میں فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پولیس ہیڈ کوارٹر کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حال ہی میں انکیتا بھنڈاری کیس کو بھی ریونیو پولس سے لے کر ریگولر پولیس کو سونپا گیا تھا اور اس معاملے میں فوری کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اشوک کمار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے چھ پولیس اسٹیشنوں کو منظوری دی ہے، جن میں پوڑی ضلع میں یمکیشور، ضلع ٹہری میں چھام، چمولی ضلع میں گھاٹ، نینی تال ضلع میں خانسیوں اور الموڑہ میں دیگھاٹ، ڈھولی جھینا کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔ اسی طرح 20 پولس چوکیوں بشمول دہرادون ضلع میں لاکھامنڈل، پوڑی ضلع میں بیرونکھال، ٹہری ضلع میں غزہ، کاندیکھال، چمیالہ، چمولی ضلع میں نوٹی، نارائن باگڑ اور ارگم پولیس چوکیوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح رودرپریاگ ضلع میں چوپٹا، درگادھر، اترکاشی ضلع میں سانکری، دھونتری، نینی تال ضلع میں اوکھل کانڈا، دھناچولی، ہیڑاخان اور دھاری پولیس چوکیوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح الموڑا ضلع میں ماجکھالی، جاگیشور، بھونکھل، چمپاوت ضلع میں بارکورٹ پولیس چوکی کو منظوری دی گئی ہے۔ ریاست میں ان علاقوں میں پولیس چوکیاں کھلنے سے جہاں سیاحتی مقامات پر امن وقانون نظام مضبوط ہوگا وہیں پیک کے موسم میں جام کی صورتحال سے بھی نجات ملے گی۔ اس کے ساتھ سیاحتی مقامات پر امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے گی ۔

Related Articles