ویمنزفٹ بال میں دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانا چاہتے ہیں: ڈینربی
بھونیشور، اکتوبر . ہندوستان کی انڈر 17 خواتین فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ڈینربی نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 سے قبل اتوار کو کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کے سامنے ویمنزفٹ بال میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ہے۔ ڈینربی نے کہا، اب بات صرف نتائج کی نہیں ہے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی لڑکیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں۔ ہم نے اپنے گروپ کے اندر اہداف مقرر کیے ہیں اور ہم ان کے لیے لڑنے کو تیار ہیں۔ ہم امریکہ، برازیل اور مراکش کے خلاف گول کرکے پوائنتس حاصل کرنے کے لئے تیارہیں۔ ہندوستان فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز منگل 11 اکتوبر کو امریکہ کے خلاف کرے گا۔ ڈینربی نے کہا، ہم ہندوستانی شائقین کو دکھا دیں گے کہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے۔ ہندوستان آنے والے چند برسوں میں خواتین کی ایک کامیاب ٹیم بنا سکتا ہے۔ امید ہے کہ ہم لڑکیوں کو فٹ بال کھیلنا شروع کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔