وسیم جونیئر ٹیم کیساتھ رہیں گے حسن علی نے اسکواڈ جوائن کرلیا

دبئی،اگست۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد وسیم کو بھی ری ہیب کے لئے ٹیم کے ساتھ دبئی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کر لیا وہ وسیم جونئیر کے ایشیاکپ سے باہر ہونے پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔وسیم جونیئر کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے۔پی سی بی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ محمد وسیم جونیئر اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہیں گے۔ وہ دبئی میں اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہ کر ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ حسن علی کو پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک کو لاحق فٹنس مسائل کے سبب ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔انہوں نے پہلا میچ نہیں کھیلا۔

 

Related Articles