سوشانت سنگھ کیس : منشیات کے معاملے میں این سی بی نے ریا چکرورتی اور سیموئیل مرانڈا کے گھرورں پر چھاپہ مارا ۔

ممبئی:اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس کی تحقیقات کے پس منظر، منشیات کے معاملے کی تفتیش کے لیے آج بیورو آف نارکوٹکس کنٹرول (این سی بی) نے ریا چکرورتی اور سیموئیل مرانڈا کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس کی تحقیقات جارہی ہیں اور روزانہ نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔ اس معاملے میں منشیات کا زاویہ سامنے آنے کے بعد سے ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بیورو آف نارکوٹکس کنٹرول (این سی بی) بھی اس معاملے کی بڑی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہا ہے۔ این سی بی نے پیر کو ممبئی میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق، ان دونوں سے جرح کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ان کا ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شاوک چکرورتی سے براہ راست تعلق ہے۔
مبینہ طور پر منشیات کے ایک معاملے کی تحقیقات کے لیے این سی بی نے آج جمعہ کو ریا چکرورتی اور سیموئیل مرانڈا کے گھروں پر مارے گئے چھاپے سے متعلق منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ "یہ صرف ایک طریقہ کار ہے۔ ہم اسی کی پیروی کر رہے ہیں۔جو ریا چکرورتی اور سموئیل مرانڈا کے گھر پر کیا جارہا ہے۔” نیز ایک ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ، این سی بی کے قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ ٹیم کے ذریعہ گرفتار ملزم کے ساتھ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شاوک چکرورتی کا براہ راست تعلق ہےاور اس ضمن میں ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کی فوری گرفتاری ہوسکتی ہے۔
گرفتار منشیات فروشوں کی گرفتاری سے ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کے علاوہ بالی ووڈ میں کئی بڑے ناموں کے نام سامنے آئے ہیں۔ توقع ہے کہ این سی بی کے ناموں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق ، باندرا ، جوہو اور لوکھنڈ والا علاقوں میں بالی ووڈ کی پارٹیوں میں منشیات لی جاتی ہیں۔ ریا چکرورتی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے منشیات کا استعمال کیا اور اس کا کاروبار کیا۔
سی بی آئی کے ذریعہ ریا سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہیں۔ اتوار کے روز سی بی آئی کی ایک ٹیم نے اس سے تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ، اور گزشتہ ہفتے، جمعہ کے روز بھی اس کی تفتیش تقریبا دس گھنٹے تک جاری رہی اور ہفتہ کو سات گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔ سی بی آئی اب ریا کے بھائی شووک کی تحقیقات کرے گی۔ اس سے قبل ممبئی پولیس نے اور اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی اداکارہ ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کی تھی۔
اطلاع کے مطابق ممبئی پولیس کے ساتھ ہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک ٹیم ممبئی میں سموئیل مرانڈا کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ،شوک اینڈ ریا چکورتی کی رہائش گاہ پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے سے سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات کے ضمن میں بالی ووڈ میں منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق سی بی آئی اور این سی بی کی گہرائی کے ساتھ مشترکہ چھان بین جاری ہے، اسی کے ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Related Articles