گاڑیوں کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان جلد: جاؤڈیکر

نئی دہلی،  بھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت جلد ہی گاڑیوں کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان کرے گی، لیکن جی ایس ٹی میں کمی کرنے کے صنعت کے مطالبے پر فوری طور پر اتفاق ہونا ممکن نہیں ہے۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کی 60 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جاوڈیکر نے کہا ’’حکومت ہر مشورے پر کھلے ذہن کے ساتھ غور کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ ہم فوری طور پر جی ایس ٹی کم کرنے پر متفق نہیں ہوسکتے، لیکن اس کا مطلب ’’حتمی‘‘ بھی نہیں ہے۔
مراعات پیکیج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ ترجیحی بنیادوں پر ہر طرح کی صنعتوں کے لئے مراعات پیکیج تیار کررہی ہے اور آٹو صنعت کو بھی جلد خوشخبری سننے کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ٹو وہیلر، تھری وہیلر اور مسافر بسوں کو پیکیج میں جگہ دی جائے گی اور اس کے بعد مسافر گاڑیوں یعنی کاروں، افادیتی گاڑیاں اور وین پر بھی غور ممکن ہوگا۔
قبل ازیں سیام کے چیئرمین راجن وڈھیرہ نے سبھی زمروں کی گاڑیوں کے لئے جی ایس ٹی کی شرح کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے اور سی این جی بسوں بسوں پر بھی الیکٹرانک بسوں کی طرح مراعات دینے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسٹیج (بی ایس) -6 ایندھن کے معیارات کو اپنانے میں آٹوموبائل انڈسٹری نے کافی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کے بعد کووڈ 19 کی وجہ سے مانگ میں اچانک گراوٹ کے باعث کمپنیوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ مستقبل قریب میں نئے معیارات کے لئے سرمایہ کاری کرسکیں۔ لہذا ان معیارات کو ملتوی کیا جانا چاہئے۔

 

Advertisement

Related Articles