یوپی نے باسکٹ بال میں تاریخ رقم کی، یوگی کی مبارک باد

احمد آباد، اکتوبر ۔نیشنل گیمز میں اتر پردیش کی باسکٹ بال ٹیم نے پیر کے روز مہاراشٹر کو شکست دے کر پہلی بار طلائی تمغہ حاصل کیا، اس کے علاوہ فری اسٹائل ریسلنگ اور ایئر پسٹل ایونٹ میں بھی یوپی کے کھلاڑیوں نے بازی ماری اور گولڈ پر قبضہ کیا۔نیشنل گیمز میں اب تک دوسرے نمبر پر برقرار یوپی کے کھلاڑیوں نےچوتھے روز پیر کو بھی میڈل جیتنے کی اپنی مہم جاری رکھی۔ ریاست کی باسکٹ بال ٹیم نے مہاراشٹر کو شکست دے کرآزادی کے بعد پہلی بار خطاب اپنے نام کیا۔ ٹیم کی کارکردگی سے خوش وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیم کے کپتان ہرش ڈاگر کو فون کیا اور ریاست کے لوگوں کی جانب سے ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔دوسری جانب رنر ابھیشیک پال نے 10 کلومیٹر کی دوڑ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہیں ریس مکمل کرنے میں 28:54.98 سیکنڈ کا وقت لگا۔ آج ہی 10 کلومیٹر کی دوڑ میں کویتا یادو نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل اتوار کی رات یوپی کے جونٹی کمار نے مردوں کی کشتی فری اسٹائل میں طلائی اور یوویکا نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ نیزمینز گریکو رومن کشتی کے 130 کلوگرام زمرے میں یتندرنے اترپردیش کو کانسے کا تمغہ دلایا۔

 

Related Articles