فضائیہ کے راڈار پر تھا ایرانی مسافر بردار طیارہ

نئی دہلی، اکتوبر ۔ایران کے دارالحکومت تہران سے چین جانے والے ایک مسافر بردار طیارے نے ہندوستانی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران بم کی اطلاع ملنے پر ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے اور اس کا پیچھا کیا۔ ہندوستانی فضائیہ سے باہر جانے تک اس پر کڑی نظر رکھی گئی۔ مسافر بردار طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع ملنے پر ایرانی ایئرلائن نے دہلی میں ایئر کنٹرول روم (اے ٹی سی) سے دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ دہلی اے ٹی سی نے طیارے کی لینڈنگ کی تیاریاں کیں لیکن طیارے کو اترنے نہیں دیا گیا ۔فضائیہ کے ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع ملتے ہی اسے گھیرے میں لینے کے لیے سخوئی لڑاکا طیاروں کو اڑایا گیا۔ سخوئی طیارے نے محفوظ فاصلے سے طیارے کا پیچھا کیا۔ایرانی مسافر طیارے کو جے پور یا دہلی میں اترنے کا مشورہ دیا گیا تھا تاہم اس دوران ایرانی ایئرلائن نے طیارے میں بم کی اطلاع واپس لے لی۔ اس کے بعد پائلٹ نے کہا کہ وہ طیارے کو چین میں واقع اس کی منزل پر لے جا رہے ہیں۔فضائیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر اس نے طے شدہ طریقہ کار اور قواعد کی بنیاد پر شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ فضائیہ نے کہا کہ جب تک ایرانی مسافر بردار طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں رہا اس کی فضائیہ کے راڈر اور طیاروں نے گہری نظر رکھی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جودھ پور ہلکے ہیلی کاپٹر فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔

 

Related Articles