یوپی:آئندہ 10دنوں تک’روڈ سیفٹی بیداری مہم‘منانے کا فیصلہ

لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ریاستی پولیس کے ٹرانسپورٹ ڈائرکٹوریٹ نے روڈ سیفٹی کے پیش نظر مال بردار گاڑیوں کو مسافر وں کو لے جانے سے روکنے اور لوگوں کو اس ضمن میں بیدار کرنے لئے آئندہ 10دنوں تک سخت مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سیکورٹی ڈائرکٹر انوپم کل شریشٹھ نے اتوار کو سبھی اضلاع کے ایس پی کو اس حوالے سے ایک خط جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ اترپردیش کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر دو اکتوبر سے اگلے 10دنوں تک سخت مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے ہفتہ کیرات کانپور میں ٹرکٹر۔ٹرالی حادثات کا حوالہ دیتےہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کو مستقبل میں روکنے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے یہ پہل کی گئی ہے۔اس میں سبھی اضلاع کے ایس پی کو ٹرکٹر۔ٹرالی، ڈمپر اور لوڈر وغیرہ کو سفر کے لئے استعمال کو روکنے کے لئے موثر کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بھی بیدار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور سڑک حادثوں کے ضمن میں ٹرانسپورٹ اور محکمہ داخلہ کی اعلی سطحی میٹنگ کر کے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے سڑک سیکورٹی کے پیش نظر مقامی علاقوں میں خصوصی بیداری مہم چلانے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک گاؤں میں اگلے ایک پکھواڑے میں میٹنگ منعقد کر کے پولیس اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ عوام الناس کو محفوظ ٹرانسپورٹ وسائل کو اپنانے کے لئے بیدار کیا جائے ۔ اطلاعات، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ اس ضمن میں اہم مقمات پر بیداری کے لئے ہورڈنگ لگائے جائیں۔

Related Articles