گفت و شنید کے طریقے کو بدلے گا’5جی‘:یوگی

وارانسی:یکم اکتوبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستان کو 5جی کی سوغات ملنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات و ترسیل تکنیک کی پانچویں نسل مطلب 5جی بات چیت کے طریقے کوہی بدل کر رکھ دے گا۔ یوگی نے ہفتہ کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ دہلی میں 5جی کے افتتاحی تقریب میں وارانسی سے ورچولی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 5جی کے لانچ ہونے سے ملک میں مواصلاتی انقلاب کے نئے آیام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 5جی کے آنے سے سبھی شعبوں میں کام کاج کی رفتار میں بہتری آئے گی ہی ساتھہی 5جی کی مواصلاتی خدمات طبی شعبے میں بھی تحفہ ثابت ہونگی۔ یوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو وقت کے ساتھ چلتا ہے وہی زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہاس ترقی میں گاؤں کو بھی شامل کرتے ہوئے 5جی کی لانچنگ سے گرام سکریٹریٹ کو فائبر آپٹیکل سے سو فیصدی جوڑا جائے گا۔ وزیر اعلی یوگی نے ٹیلی کام کمپنی ائیر ٹیل کے ذریعہ وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 5جی موبائل سروس لانچ کرنے کے موقع پر رودراکش کنونش سنٹر میں منعقد ورچول پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطابک رتے ہوئے ڈیجیٹل انڈا کی پانچوین جنریشن سے ملک و کاشی کو جوڑنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی سیریل مہا بھارت کے شروع میں جو خطاب ہوتا تھا کہ ’میں وقت ہوں‘ کا مطلب ہوتا تھا کہ جو وقت کے ساتھ چلتا ہے۔ وہی زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5جی کی کنکٹی وٹی لوگوں کے ’بات چیت‘ کے طریقے کو تبدیل کردے گی۔ آئندہ نسل کی یہ تکنیک تیز رفتار اور کم وقت میں انٹرنیٹ سہولیت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے وارانسی کی ایک طالبہ خوشی سے ورچولی بات کر 5جی سے ہونے والے فوائد کی جانکاری لی۔ وزیر اعظم سے بات کر کے خوشی کے خوشی کاٹھکانہ نہ رہا۔ ملحوظ رہے کہ 5جی انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لکھنؤ سمیت ملک کے 13شہروں کو 5جی خدمت ملیں گی۔ اس میں احمدآباد، بنگلورو، چنڈی گرھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، جام نگر، کولگاکہ، لکھنؤ، ممبئی اور پنے شامل ہیں۔ اس دوران ائیر ٹیل کے ماہرین نے 5جی کے بارے میں لوگوں کے کچھ سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ اب پھر 4جی کی طرح 5جی شروع ہونے پر صارفین کو نیا سم کارڈ نہیں لینا ہوگا۔ ائیر ٹیل نے 5جی کے لئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جس میں ائیر ٹیل کے صارفین کو اپنا سم کارڈ نہیں تبدیل کرنا ہوگا۔ وہ اپنے موجودہ سم پر ہی5جی خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ساتھہی یہ تجویز بھی دی گئی کہ اگر آپ نیا اسمارٹ فون خرید رہے ہیں ہیں توجانچ لیں کہ یہ 5جی ہے یانہیں۔

Related Articles