ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان شراکت داری تعلقات کی کوئی حد نہیں ہے: باگلے

کولمبو، اکتوبر۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر گوپال باگلے نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان شراکت داری کی کوئی حد نہیں ہے۔ دا آئیلینڈ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں ہندوستانی ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمشنر باگلے نے جمعرات کو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی کوئی حد نہیں ہے۔‘‘ کولمبو میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہندوستانی ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون کے ذریعہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان صلاحیت سازی کی شراکت کے 58 سال مکمل ہونے کے موقع پر آئی ٹی ای سی ڈے 2022 منایا۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیاکہ ہائی کمشنر نے پورے ہندوستان-سری لنکا شراکت داری میں آئی ٹی ای سی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دو طرفہ شراکت کی کوئی حد نہیں ہے۔ آئی ٹی ای سی ایک دو طرفہ امدادی پروگرام ہے جسے ہندوستان چلاتا ہے۔ مسٹر باگلے نے کہا کہ یہ ایک مطالبہ پر مبنی، ردعمل پر مبنی پروگرام ہے جو ہندوستان اور شراکت دار ملک کے درمیان اختراعی تکنیکی تعاون کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے پر مرکوز ہے۔ ہائی کمشنر نے ہندوستان اور سری لنکا میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے درمیان شراکت داری کے ذریعے اعلیٰ تعلیم سمیت تعلیم کے شعبہ میں سری لنکا کی مدد کرنے کی ہندوستان کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles