ہنڈائی گاڑیوں کی فروخت میں 38 فیصد اضافہ

ممبئی، اکتوبر۔، آٹو سیکٹر کی ایک سرکردہ کمپنی ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹ(ایچ ایم آئی ایل) نے ستمبر میں سالانہ بنیاد پر 38 فیصد کے اضافے کے ساتھ 63,201 گاڑیاں فروخت کیں۔ کمپنی نے ستمبر 2021 میں 45,791 گاڑیاں فروخت تھیں۔ایچ ایم آئی ایل نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی گھریلو سطح کی فروخت میں 50.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زیر نظر مہینے میں کمپنی نے 49,700 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ ستمبر 2021 میں 33,087 گاڑیاں تھیں۔کمپنی نے ستمبر 2022 میں 13,501 گاڑیاں برآمد کیں، جو ایک سال قبل برآمد کی گئی 12,704 گاڑیوں کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔ایچ ایم آئی ایل کے سیلز ڈائرکٹر ترون گرگ نے کہا ’’گذشتہ چند سہ ماہیوں میں ہندوستانی معیشت کی اچھی کارکردگی کے ساتھ تہوار کے سیزن نے مانگ کی رفتار کو مزید بڑھادیا ہے۔

Related Articles