کیجریوال نے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا

نئی دہلی، ستمبر۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ حکومت دہلی کے دو کروڑ لوگوں کے ساتھ سردیوں کے موسم میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور پچھلے سال کی طرح اس بار بھی پرالی گلانے کے لئے مفت بائیو ڈی کمپوزر محلول کا اسپرے کیا جائے گا۔مسٹر کیجریوال نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’سردی آنے والی ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ سردیوں میں دہلی میں آلودگی بڑھ جاتی ہے۔ دہلی حکومت نے سردیوں میں آلودگی پر قابو پانے کی تیاری کر لی ہے۔ اس کا پورا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کئی میٹنگ ہو چکی ہیں۔ جب سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے پچھلے سات سالوں سے دہلی کے دو کروڑ لوگوں نے دہلی کو آلودگی سے نجات دلانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور سخت محنت کی ہے۔ اس کے نتیجے میں حکومت ہند کے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق 2017-18 کے مقابلے 2021-22 (پچھلے چار سالوں میں) دہلی کی فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پی ایم 10 کی سطح میں 18.6 فیصد کمی آئی ہے۔ دہلی کے لوگوں نے مل کر گزشتہ سات سالوں میں فضائی آلودگی سے نجات کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس میں 10 بڑے اقدامات نے دہلی کی فضائی آلودگی پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔ اس کے لیے تمام دہلی والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’پہلے دہلی میں بہت زیادہ بجلی جایا کرتی تھی۔ جب بجلی جاتی تھی تو جنریٹر چلتے تھے اور اس سے ڈیزل سے فضا آلودہ ہو جاتا تھا۔ جب سے دہلی میں ہماری حکومت بنی ہے، ہم نے دہلی میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی ہے۔ چنانچہ دہلی میں جنریٹر چلنا بند ہو گئے۔ اس ایک قدم کی وجہ سے دہلی کی آلودگی میں کافی کمی آئی ہے۔ دہلی میں دو تھرمل پاور پلانٹ تھے۔ ان پلانٹ سے آلودگی کے بہت باریک ذرات خارج ہوتے تھے۔ اس سے آلودگی پھیلی۔ ہم نے دونوں تھرمل پاور پلانٹس بند کر دیے اور ہمیں کہیں اور سے بجلی ملی۔ ہم نے دھول سے ہونے والی آلودگی سے بھی سختی سے نمٹا ہے۔ جتنے کنسٹرکشن سائٹس تھے وہاں پر چھان بین کی گئی اور جہاں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں وہاں بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ تمام نئی تعمیراتی سائٹس پر ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ایک ویب پورٹل بنایا گیا ہے جو یہ جانچتا رہتا ہے کہ آیا اس جگہ پر آلودگی ہو رہی ہے یا نہیں۔ تمام رجسٹرڈ صنعتوں میں ماضی میں بہت آلودگی پھیلانے والا ایندھن استعمال کیا جاتا تھا۔ ہم نے سب کچھ بدل دیا اور اب تمام رجسٹرڈ صنعتیں پی این جی فیول استعمال کرتی ہیں۔ پی این جی آلودگی نہیں کرتا۔ میں اس کے لیے انڈسٹری کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم سب کو اس کی طرف سے بہت تعاون ملا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہر شہر میں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ کہیں ترقی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے درخت کاٹے جا رہے ہیں تو کہیں غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ جیسے جیسے ترقی ہوتی ہے اور وقت گزرتا ہے، ہر شہر کا سبز احاطہ کم ہوتا جاتا ہے۔ جب سے ہماری حکومت بنی ہے، دہلی میں یہ الٹا ہو رہا ہے۔ دہلی میں سبزہ زار بڑھ رہا ہے۔ جب ہماری حکومت بنی تو دہلی کا گرین کور 20 فیصد تھا اور آج گرین کور بڑھ کر 23.6 فیصد ہو گیا ہے۔ سال 2022 میں ہم الیکٹرک وہیکلز پالیسی لائے۔ اس وقت ہم نے جو اہداف مقرر کیے تھے وہ پورے ہو گئے۔ دہلی کے لوگوں نے ای وی پالیسی کو زبردست طریقے سے اپنایا ہے۔ 2021 میں ہم نے اسموگ ٹاور بنا کر ایک پائلٹ پروجیکٹ کیا۔ اس کا اچھا اثر بھی ہوا ہے۔ ہم گریڈڈ ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں جس پر سپریم کورٹ نے سختی سے عمل درآمد کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں مرکزی حکومت سے بھی مدد ملی۔ دہلی کے دونوں طرف مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے گئے پیریفرل ایکسپریس وے کی وجہ سے ٹرکوں سمیت کئی گاڑیاں دہلی کے باہر سے جانے لگیں۔ جس کی وجہ سے آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہ گاڑیاں پہلے دہلی کے اندر سے گزرتی تھیں جس کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ آلودگی ہوتی تھی۔مسٹر کیجریوال نے کہاکہ "دہلی میں پوسا انسٹی ٹیوٹ نے ایک بائیو ڈی کمپوزر محلول تیار کیا ہے۔ اس بار بھی ہم محلول کا مفت اسپرے کریں گے۔ اس محلول کو بھوسے کے ڈنٹھل پر چھڑک دیا جاتا ہے۔ اس سے ڈنٹھل نرم ہو جاتے ہیں اور کسانوں کو آگ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہم یہ تجربہ دو تین سالوں سے کر رہے ہیں اور اس میں کافی کامیابی بھی ملی ہے۔ دھول کی آلودگی کو روکنے کے لیے 6 اکتوبر سے اینٹی ڈسٹ مہم چلائی جائے گی۔ اس کے تحت ہم نے دہلی حکومت کے ویب پورٹل پر 500 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ رکھنے والی تعمیراتی جگہوں کے لیے رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا ہے اور وہاں دھول کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جائے گی۔ اس کے لیے ہم نے پوری دہلی میں 586 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو ہر تعمیراتی جگہ کا دورہ کریں گی اور ان کی نگرانی کریں گی اور اینٹی ڈسٹ پلان کو نافذ کریں گی۔ پانچ ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کی تعمیراتی جگہوں پر اینٹی اسموگ گنز لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ’’ٹرانسپورٹ کی وجہ سے آلودگی کو روکنے کے لیے پی یو سی کی سختی سے جانچ کی جائے گی۔ 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی پیٹرول والی گاڑیاں سڑک پر نہ چلنے کو یقینی بنانے کے لیے 380 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دہلی کے اندر کھلے عام کچرا جلانے پر پابندی ہے۔ اس کی روک تھام اور اس پر عمل درآمد کے لیے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔‘‘انہوں نے کہاکہ ”اب دہلی میں تمام رجسٹرڈ صنعتی یونٹ پی این جی استعمال کر رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے 33 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں کہ کوئی بھی صنعت خفیہ طور پر آلودگی پھیلانے والے ایندھن کا استعمال نہ کرے۔ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی دہلی میں پٹاخوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دہلی میں پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پٹاخوں کی آن لائن ترسیل پر بھی پابندی ہے۔ اس پر عمل درآمد کے لیے 210 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہم نے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ مل کر مطالعہ کیا ہے کہ اس وقت دہلی میں کتنی آلودگی ہے اور اس آلودگی کی وجہ کیا ہے۔ اس کے لیے راؤز ایونیو روڈ پر ایک سپر سائٹ بنائی گئی ہے۔ ایک موبائل وین ہے، جس پر کئی آلات نصب کیے گئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ 20 اکتوبر سے پہلی بار کچھ ڈیٹا آنا شروع ہو جائے گا۔ اس میں ایک موجودہ سورس اپورشمنٹ ہوگا کہ ہوا میں کہاں کہاں سے کیا کیا آلودگی ہے اور دوسری بات یہ کہ آلودگی کی پیشن گوئی بھی آئی آئی ٹی کانپور کرے گی۔ آٹھواں، ماحول دوست بنایا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 3500 رضاکار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، وہ سماجی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ رضاکار جائیں گے اور دہلی کے لوگوں کو ماحولیات سے واقف کرائیں گے۔ اس میں کوئی بھی ماحول دوست بن سکتا ہے۔

Related Articles