راہل نے پیدل یاترا کی حمایت کے لیے کیرالہ کے لوگوں کا کیا شکریہ ادا

نئی دہلی، ستمبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن پیدل یاترا کو دی جانے والی زبردست حمایت کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں جو پیار دیا ہے، وہ اس سے متاثر ہیں۔ اس کے لیے ان کا مقروض ہے۔مسٹر گاندھی نے انتہائی جذباتی انداز میں ٹویٹ کیا ’’گھر وہ ہے جہاں آپ کو پیار ملتا ہے اور اس لحاظ سے میرا گھر میرے لیے کیرالہ ہے۔ میں کتنا ہی پیار دوں، مجھے یہاں کے لوگوں سے اس کے بدلے میں ہمیشہ اس سے زیادہ پیار ملتا ہے۔ میں ہمیشہ کے ان کا مقروض رہوں گا۔ شکریہ۔‘‘کیرالہ ریاستی کانگریس کے کارکنوں، پولیس، میڈیا اور دیگر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے لیڈروں اور کارکنوں، کیرالہ پولیس، میڈیا کے اہلکاروں اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس خوبصورت ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کا حصہ رہےہیں‘‘۔ مسٹر گاندھی نے اس حمایت کو کانگریس کی مضبوطی اور اس کے عزم کی تکمیل کے لیےاہم بتاتے ہوئےکہا ’’آپ نے جو حمایت ہمیں دی ہے وہ ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہے اور ہماری ترقی کو مزید مضبوط کرتی ہے‘‘۔

Related Articles