سعودی عرب کے نئے وزیر تعلیم کون ہیں؟
ریاض،ستمبر۔سعودی عرب کے نئے وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان وہ شخص ہیں جنہوں نے سال 2021 کے لیے مشرق وسطیٰ کے طاقتور ترین سی ای اوز کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا تھا۔ اس وقت وہ ’’سابک‘‘ کے نائب سربراہ اور سی ای او کے طورپر کام کر رہے تھے۔البنیان نے امام محمد بن سعود نے 1987 میں اسلامی یونیورسٹی سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ 1996 میں انہوں نے صنعتی انتظام میں ماسٹر کیا۔اس کے بعد یوسف بن عبد اللہ البنیان نے سابک اور اس کے مختلف ذیلی اداروں سے وابستہ ہوکر کئی عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ ریاض میں سابک (سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن) کے مرکزی دفتر میں ٹیکسٹائل انٹرمیڈیریز کے جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز رہے۔پھر ہیوسٹن میں وہ دو برس سابک کمپنی کے امریکہ کیلئے جنرل مینجر رہے۔ اس کے بعد سابک کے ایشیا پیسیفک کیلئے تین سال تک جنرل مینیجر رہے۔پھر وہ سابک میں کیمیکلز کے ایگزیکٹو نائب صدر بنے۔ پھر ہیومن ریسورس کے صدر کا عہدہ سنھبالا۔ پھر وہ شابک میں نائب صدر برائے مالیاتی امور بن گئے۔2015 سے شاہی حکم کے اجراء تک انہیں وزیر تعلیم کے طور پر مقرر کیا گیا۔ وہ کمپنی کے سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔