وزیر خزانہ نے درج فہرست ذاتوں کی فلاحی اسکیموں میں بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں درج فہرست ذاتوں کے لیے چلائی جانے والی کریڈٹ اور فلاحی اسکیموں کے شعبے میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سرکاری اطلاع کے مطابق قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات کے چیئرمین وجے سانپلا، سرکاری بینکوں اور مالیاتی اداروں جیسے ایس آئی ڈی بی آئی اور نابارڈ کے سربراہان کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگت کشن راؤ کراد اور مالیاتی خدمات کے سکریٹری اس میٹنگ میں بھی موجود تھے۔حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے لیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں جن میں اسٹینڈ اپ انڈیا، کریڈٹ انہانسمنٹ گارنٹی اسکیم اور وینچر کیپیٹل فنڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ان خصوصی پروگراموں کے ذریعے حکومت درج فہرست ذاتوں کی مجموعی ترقی پر زور دے رہی ہے۔

Related Articles