دروپدی مرمو 26 سے 28 ستمبر تک کرناٹک کا دورہ کریں گی

بنگلورو، ستمبر۔ ملک کی صدر کے طور پر دروپدی مرمو 26 سے 28 ستمبر تک پہلی بار کسی ریاست کا دورہ کریں گی۔محترمہ مرمو 26 ستمبر کو چامنڈی پہاڑی میں میسورو دسہرہ کا افتتاح کریں گی اور اسی دن ہبالی میں ہبلی-دھارواڑ میونسپلٹی کی طرف سے منعقدہ مکمل اعزازی تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ دھارواڑ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گی۔وہ 27 ستمبر کو بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی انٹیگریٹڈ کریوجینک انجن مینوفیکچرنگ فیسلٹی کا بھی افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وہ انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ریجنل یونٹ (سدرن یونٹ) کا ورچوئلی سنگ بنیاد رکھیں گی۔وہ اسی دن سینٹ جوزف یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی اوربنگلورو میں کرناٹک حکومت کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ اس کے بعد محترمہ مرمو 28 ستمبر کو دہلی واپس آئیں گی۔

Related Articles