یوگی نے اٹاوہ میں دیوار گرنے کے حادثے کا نوٹس لیا

لکھنؤ، ستمبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اٹاوہ ضلع میں دیوار اور کچے مکان کے گرنے کے دو واقعات میں چار بچوں سمیت چھ لوگوں کی موت اور دو دیگر کے زخمی ہونے والے المناک حادثے کا نوٹس لیا۔مسٹر یوگی نےرنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں اور راحت اور بچاؤ کا کام جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کرانے کی ہدایت دی۔انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 04 لاکھ روپے کی امداد دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے مسٹریوگی نے ضلع انتظامیہ سے تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اٹاوہ ضلع میں مسلسل بارش کے دوران کل رات سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت چندر پورہ گاؤں میں ایک کچے مکان کی دیوار گرنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 06 افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس میں چار بہن بھائیوں کی موت ہوگئی جبکہ بچوں کی دادی اور ایک بچہ شدید طور پرزخمی ہیں۔

Related Articles