راجو شریواستو کے انتقال پر یوگی نے دکھ کا اظہار کیا
لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو مشہور مزاحیہ اداکار راجو شریوستو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین اور مغموم اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر دینے کی دعا کیا ہے۔گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کے بعد 58سالہ شریواستو کا دہلی واقع ایمس میں علاج چل رہا تھا۔ اسپتال میں آج ان کا انتقال ہوگیا۔یوگی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یوپی فلم ڈیولپمنٹ کاونسل کے صدر کے طور پر راجو شریواستو نے قابل تعریف خدمات انجام تھیں۔ وہ ایک اچھے اداکار تھے۔ وہ اپنے درد کو دبا کر بغیر کسی تفریق کے سب کے لئے تفریح کا سامان میسر کرتے رہے۔یوگی نے کہا’آج وہ ہمارے درمیان میں نہیں ہیں۔ میں ریاستی باشندوں کی جانب سےمرحوم کی روح کی تسکین کا دعا کرتا ہوں۔ہماری تمام ہمدردیاں مغموم اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ایشور انہیں سلامت رکھے میری یہ دعا ہے۔نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے اداکار کے موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ فلمی دنیا میں اپنے بے ساختہ مزاح سے ایک الگ پہچان بنانے والے معروف کامیڈین اور ہمارے کافی مقبول بی جے پی لیڈر راجو شریواستو جی کی موت کی خبر سےدل کافی رنجور ہے۔ ان کا انتقال آرٹ اور فلمی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی راجو شریواستو کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اکھلیش نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ یش بھارتی، سے اعزاز یافتہ مشہور مزاحیہ اداکار راجو شریواستو کی روح کو بھگوان تسکین دے۔جذباتی خراج عقیدت۔