امیت شاہ کی حیدرآباد میں بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کی۔اہم امور پر تبادلہ خیال

حیدرآباد، ستمبر۔مرکزی وزیر داخلہ میت شاہ نے تلنگانہ بی جے پی کے لیڈروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے،بی جے پی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چگ کے ساتھ ساتھ دیگرلیڈروں سنیل بنسل، وویک وینکٹ سوامی، اروند، رگھو نندن راؤ، راج گوپال ریڈی، ڈی کے ارونا اور لکشمن سے تفصیلی طورپر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب، پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب بیڈمنٹن کوچ پی گوپی چند نے امیت شاہ سے ملاقات کی۔ گوپی چند نے کہا کہ انہوں نے صرف کھیلوں پر بات کی، سیاست پر بات نہیں کی۔

Related Articles