وسودھیو کٹمبکم ہندوستان کی اخلاقیات کی علامت : دھنکڑ

نئی دہلی، ستمبر۔نائب صد ر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے آج کو کہا کہ وسودھیو کٹمبکم کا تصور ہندوستان کی اخلاقیات کی علامت ہے اور ہم نے کبھی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں اپنائی ہے۔یہاں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی ) میں ہندوستان کے بنیادی اقدار، مفادات اور مقاصد کےموضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کی تمہید میں کئی بنیادی اقدار کا ذکر کیا گیا ہے۔ COVID-19 وبائی امراض کے دوران شروع کی گئی ویکسین فرینڈشپ پہل کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ پوری تاریخ میں ہندوستان کا نقطہ نظر کبھی بھی توسیع پسندانہ نہیں رہا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے نیشنل ڈیفینس کالج کے ملک میں اسٹریٹجک اور حکمت عملی سے متعلق تعلیم کے سب سے مشہور مراکز میں سے ایک کے طور پر خود کو قائم کرنے کے لئے این ڈی سی کی ستائش کی اور کہا کہ اس عظیم ادارے نے گزشتہ چھ دہائیوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنے وقار اور قد دونوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسودھیو کٹمبکم کا تصور ہماری تہذیبی اقدار کی بنیادی قدر کی نمائندگی کرتا ہے۔

Related Articles