پاکستان سے بھی رشتے کی پیشکش ہوئی ہے، وجے ورما

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ ادکار وجے ورما کو فلم ’ڈارلنگز‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے بہت نفرت انگیز رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب اسی کردار کے سبب ان کے رشتے بھی آ رہے ہیں۔وجے ورما کا کردار گھریلو تشدد کرنے والے شخص کا تھا جس کی وجہ سے ان کی والدہ پریشان تھیں کہ اب وجے کے رشتے نہیں آئیں گے۔لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں انسٹاگرام پر درجنوں رشتوں کی پیشکش ہو رہی ہیں۔وجے ورما نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لکھنو آگئے ہیں جہاں وہ مرزاپور کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔اس کے بعد انہوں نے شادی کی پیشکش والے پیغامات شیئر کیے، ایک پاکستانی مداح نے ان سے کہا کہ پاکستان آجائیں اور میرے والدین سے شادی کی بات کرلیں۔وجے نے جواب دیا کہ میں لکھنو شیڈول مکمل ہوتے ہی آجاؤں گا۔

Related Articles