گیان واپی معاملہ:مسلم فریق کی عرضی خارج

وارانسی:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع وارانسی میں ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے پیر کو گیان واپی معاملے میں مسلم فریق کے سول پروسیزرکوڈ کے رول 7آرڈر 11کے تحت داخل کی گئی عرضی کو خارج کرت ہوئے ہندوفریق کی گیان واپی مسجد میں پوجا پاٹ کی اجازت طلب کرنے کی عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ضلع جج اجئے وشویش نے مسلم فریق کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991کا قانون و دیگر تجاویزات اس معاملے کی عدالت میں سماعت میں مانع نہیں ہے۔مسلم فریق نے سول پروسیز کوڈ کے رول 7آرڈر 11کا حوالہ دیتے ہوے مقدمے کے جواز کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں سماعت جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے اگلی تاریخ 22ستمبر طے کی ہے۔وہیں مسلم فریق کے وکیل معراج الدین صدیقی نے بتایا کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ہندوفریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے ذریعہ سول پروسیز کوڈ کے رول 7آرڈر 11 کے تحت عرضی داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ 1991 کا عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ اس معاملے میں نافذ ہوتا ہے اس لئے یہ مقدمہ عدالت میں سماعت کے لائق ہی نہیں ہے۔جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے ہندو فریق کی عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ہے۔ملحوظ رہے کہ 1991 کا عبادت گاہوں سے متعلق قانون ملک میں مذہبی مقامات کی 15اگست1947 کی حالت میں برقرار رکھنے کی وکالت کرتا ہے۔وہیں سول پروسیز کوڈ کاآرڈر7وصول 11کہتا ہے کہ کسی موجودہ قانون سے مانع ہونے والے مقدمے پر سماعت نہیں کی جاسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشن وشویش نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اس مقدمے کی سماعت کے جواز پر شنوائی کی تھی۔ عدالت عظمی کی ہدایت پر مقدمے کی جواز سے متعلق مسلم فریق کی عرضی پر تقریبا 2مہینے چلی سماعت 24اگست کو پوری ہوگئی تھی اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ملحوظ رہے کہ پہلے اس مقدمے کی سماعت سول جج(سینئر ڈویژن) کی عدالت میں ہورہی تھی جس نے گیان واپی کا ویڈیو گرافی سروے کرانے کی ہدایت دی تھی۔ویڈیو گرافی سروے کے درمیان حوض کے درمیان ملے فوراے کو ہندو فریق نے شیولنگ بتایا تھا اور عدالت نے ہندو فریق کے اس دعوی کو منظور کرتے ہوئے حوض کو ڈھکنے کا آرڈر دے دیا تھا۔اسے دیکھ کر مسلم فریق سپریم کورٹ پہنچا تھا جہاں سے عدالت نے اس مقدمے کو ڈسٹرکٹ کورڈ کو ٹرانسفر کردیا تھا۔

Related Articles