اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں کوویڈ بوسٹر مہم کا آغاز، موڈرنا ویکسی نیشن ہوگی

گلاسگو ،ستمبر ۔ اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں 5ستمبر سے موسم خزاں کی کوویڈ بوسٹرمہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زیادہ ترافرادکو موڈرونا Moderna کی نئی ویکسین دی جائے گی جو کوویڈ کے بنیادی وائرس اور حالیہ قسم اومیکران دونوں کے لئے موثر ہوگی۔ سب سے پہلے ویکسین حاصل کرنے والوں میں کیئر ہومز کے رہائشی اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اورا سٹاف شامل ہوگا۔ یہ ویکسین 50 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کودی جائے گی، جبکہ 5سال سے 49سال عمر تک کے ایسے افراد جن کو چند ایسی مخصوص بیماریاں ہیں جو ان کے لئے خطریکا باعث بن سکتی ہیں، ان کو بھی یہ ویکسین دی جارہی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بوڑھے اور کمزور افراد کو 5ستمبر سے کوویڈ ویکسین کے علاوہ فلو کیفری انجکشن بھی لگائے جائیں گے، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا کی بنیادی قسم اور حالیہ قسم اومی کران دونوں سے نپٹنے کے لئے ماڈرنا کی نئی ویکسین کی منظوری دی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کو جو بھی بوسٹر ویکسین دی جائے اسے لے لینا چاہئے کیونکہ تمام ویکسین لوگوں کوشدید بیمار ہونے یامرنے سے تحفظ فراہم کرتی ہیں فائزر Pfizer بھی اومی کران کے وائرس کو بھی بہتر طورپر ہدف بنانے کے لئے اپنی کوویڈ ویکسین کو تبدیل کر رہا ہے۔

Related Articles