ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شارجہ،ستمبر۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہیں۔پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد نبی آج اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔محمد نبی سے قبل 15 کرکٹر 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔جن میں 2 پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے۔

Related Articles