گورکھپور:بےقابو کار نے تین کو روندا،2کی موت

گورکھپور:ستمبر۔ اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے گورکھنا تھ علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے فٹ پاتھ پر سورہے دو مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی روح کی تسکین کی آروز کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو مکمل علاج فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایم اور پولیس کے سینئر افسران کو موقع پر فورا پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گورکھ ناتھ پور پل پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہاراج گنج کی طرف سے آرہے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش پر فٹ پاتھ پر سورہے مزدوروں کو روندتے ہوئے پلٹ گئی۔اس حادثے میں تین مزدورکار کے نچے دب گئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دے دیا جبکہ تیسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں کار ڈرائیور سمیت چار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Related Articles