رکی پونٹنگ کے منتخب کردہ ٹاپ 5 ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز میں صرف ایک پاکستانی شامل

ستمبر۔سابق آسٹریلو ی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔رکی پونٹنگ کےمنتخب کردہ پانچ کھلاڑیوں میں کوئی آسٹریلوی کرکٹر شامل نہیں، رکی پونٹنگ کے پہلے پانچ کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور افغانستان کے راشد خان بھی شامل ہیں۔بھارت کے ہاردک پانڈیا اور جسپریت بھمرا جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔اس حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بولنگ میں تسلسل کی وجہ سے میں نے راشد خان کو پہلے نمبر پر رکھا ہے، راشد خان میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے، ٹی ٹوئنٹی میں اکانومی ریٹ بھی غیر معمولی ہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے اس کی سادہ سی وجہ ہے کہ وہ ایک عرصے سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں۔ بابر اعظم اس کے حقدار بھی ہیں ان کے ریکارڈز خود بولتے ہیں ، بابراعظم نے گزشتہ دو برسوں سے پاکستان ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کیا ہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہاردک پانڈیا جس فارم میں ہیں انہیں نمبر تین پر رکھنا بھولا نہیں جا سکتا جبکہ جوز بٹلر کے پاس وہ کچھ ہے جو دوسرے کھلاڑیوں میں نہیں ہے، جوز بٹلر کم وقت میں گیم کو آپ سے چھین کر لے جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسپریت بھمرا کو پانچویں نمبر پر رکھا ہے وہ اس وقت غالباً تینوں فارمیٹ کے ایک مکمل بولر ہیں، جسپریت نئی گیند کے اچھے بولر ہیں ، ڈیتھ اوورز میں سلو گیند کرنا اور باؤنسر مارنا جانتے ہیں۔

Related Articles