دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.54 کروڑاورہلاکتیں 8.49 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،دنیا میں کورونا وائرس یا کووڈ19کے متاثرین کی تعداد 2.54 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے اب تک 8.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 25،405،845 لوگوں کو متاثراور 849،389 افراد ہلاک کیا ہے۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرکے 6029695 ہوچکی ہے اور اب تک 183،585 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
برازیل جو دنیا کے کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اب تک اس ملک میں 3،90،8272 افراد وبا کا شکار جبکہ 121،381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
منگل کے روز ہندوستان میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد69921 سے بڑھ کرمجموعی تعداد36،91،167 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 65،081 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 28،39،883 اورمزید 819 متاثرہ افراد کی اموات سے کل تعداد 65،288 ہوگئی ہے۔

 

Related Articles