راشٹرپتی بھون میں شیخ حسینہ کا رسمی استقبال

نئی دہلی، ستمبر۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں رسمی اور شاندار استقبال کیا گیا۔محترمہ حسینہ پیر کو چار روزہ دورے پر یہاں پہنچی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی ہندوستانی قیادت کے ساتھ کافی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ محترمہ حسینہ نے کہا ’’ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہم دوستی کے ماحول میں تمام مسائل حل کر سکتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے‘‘۔محترمہ حسینہ نے کہا ’’ہمارا بنیادی مقصد غریبی دور کرنا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں مل کر نہ صرف اپنے ممالک کے لوگوں کے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں‘‘۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کے بعد ان کا مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا پروگرام ہے۔

 

Related Articles