امیتابھ بچن ڈابر ریڈ پیسٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
نئی دہلی، ستمبر۔آیوروید کمپنی ڈابر انڈیا لمیٹڈ نے اداکار امیتابھ بچن کو اپنے ٹوتھ پیسٹ برانڈ ڈابر ریڈ پیسٹ کا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ مسٹر بچن جلد ہی اس پروڈکٹ کی تشہیر کرتے نظر آئیں گے۔ کمپنی کے سی ای او موہت ملہوترا نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن اب ڈابر ریڈ پیسٹ کا نیا چہرہ بن گئے ہیں۔ ڈابر ریڈ پیسٹ روایتی آیوروید اور جدید سائنس کا بہترین امتزاج ہے، جو ہمارے صارفین کو مکمل اورل ہائیجین دیتا ہے۔ اپنے اعتماد پر، مقبولیت، ساکھ اور نوجوانوں و بزرگوں کے ساتھ جڑنے کی بے مثال صلاحیت کے ساتھ، مسٹر بچن برانڈ ڈابر ریڈ پیسٹ کی اقدار کااظہارکرتے ہیں۔ ہم ڈابر خاندان میں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کے ساتھ یہ شراکت داری برانڈ پوزیشن اور صارفین کے ساتھ ہمارے رشتے کو مزید مضبوط کرے گی۔اس موقع پر مسٹر بچن نے کہا، "ڈبر ریڈ پیسٹ کوانڈورس کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی کا احساس ہورہا ہے۔ یہ ڈابر کا ایک قابل اعتماد برانڈ ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری صحت کو برقراررکھنے کے لئے اورل ہائیجین کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ آیورویدک ٹوتھ پیسٹ ہونے کے ناطے، ڈابر ریڈ پیسٹ اس ضرورت کا جواب ہے۔