مغرب کی نبض ٹٹولنے مرادآباد پہنچے یوگی وبھوپیندر چودھری
مرادآباد:ستمبراترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے نومنتخب ریاستی صدر بھوپیندر چودھری ہفتہ کو مرادآباد دورے پر پہنچ گئے۔یوگی کا ہیلی کاپٹر آج صبح تقریبا 11:20بجے سرکٹ ہاوس کے ہیلی پیڈ پر اترا۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری بھی تھے۔ وزیر اعلی اوعر بی جے پی کے ریاستی صدر کے مشترکہ دوررے سے سیاسی حلقوں میں قیاس لگائے جارہے ہیں کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے رسوخ والے مرادآباد میں پارٹی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی تیاریوں کو دھار دے رہی ہے۔ یوگی اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن مرادآباد میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے بعد بجنور میں رات قیام کریں گے جبکہ اتوار کو وہ رام پور میں ہونگے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ بی جے پی اور حکومت کے فوکس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ مغربی اترپردیش کے اضلاع میں اپنی پکڑ مضبوط بنانے کی کوششوں کا ابھی سے آغاز کردیا ہے۔ بی جے پی اور حکومت کا زیادہ فوکس مشن 2024 کے لئے مغربی اترپردیش پر رہنے والا ہے کیونکہ خود وزیر اعلی یہاں آکر عوام کی نبض ٹٹول رہے ہیں۔مغرب میں خاص طور سے کسانوں میں جاٹ۔ گرجر اکثریتی اس علاقے میں کسان یونینوں کا دبدبہ ہے۔ دوسری جانب مسلم ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد ہونے کی وجہ سے منڈل میں ایس پی کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کا بھی خاصی رسوخ ہے۔ ایسے میں خاص سیاست کے تحت ریاستی حکومت اور تنظیم کے سربراہان کا ساتھ آنا ایک تیر سے کئی نشانے سادھنے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ریاستی صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ریاست میں 2019 میں ہاری ہوئی سیٹوں کو جیتنے کا سنکلپ لے کر کام کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی اترپردیش کے میرٹھ، مرادآباد، مظفر نگر، سہارنپور،سنبھل، امروہہ اور سنبھل رام پور وغیرہ اضلاع میں بی جے پی کمزور ثابت ہوئی ہے۔ امروہہ، مرادآباد ، سنبھل، بجنور، نگینہ اور سہارنپور سیٹوں پر گذشتہ انتخابات میں ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد نے جیت حاصل کر کے بی جے پی کے سیاسی ماہرین کو پش و پیش میں ڈال دیا تھا۔میرٹھ، باغپت اور مظفر نگر سیٹوں پر بی جے پی کو جیت کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حکومت اور پارٹی کی کوشش ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نومبر 2023تک کمزور سیٹوں پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سوشل انجینئرنگ کے تحت ذات۔پات کی صف بندی کو بی جے پی کے حق میں مضبوط کرلیا جائے ۔