ہند بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کا پہلا قدم ہےا ٓئی این ایس وکرانت:راجناتھ

وارانسی:ستمبروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ طیارہ بردار جنگی بیڑہ’ آئی این ایس وکرانت‘ کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جانا ہند بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کوظاہر کرنے والا پہلا قدم ہے۔اترپردیش میں وارانسی کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو سنگھ نے کاشی وشوناتھ مندر میں درشن پوجن کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سودیشی تکنیک سے اتنا بڑا طیارہ بردار بیڑہ بنانے والا ہندوستان دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے۔ یہ ہند بحرالکاہل خطے میں طاقت ور ملک کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے طاقت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف دفاعی شعبے میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی خودکفیل ہورہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگھ کی موجودگی میں جمعہ کو ہندوستانی بحریہ میں آئی این ایس وکرانت کو شامل کیا۔ پوری طرح سے سودیسی تکنیک سے بنے آئی این ایس وکرانت کو کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ نے بنایا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے سنکٹ موچن مندر میں بھی درشن پوجن کیا۔ دورے کے پہلے دن سنگھ نے ایک کتاب کے رسم اجرائی تقریب میں بھی شرکت کی۔ سینئر صحافی ہیمنت شرما کی کتاب’دیکھیں ہماری کاشی‘ کا اجراء سنگھ کی موجودگی میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر دتا ترئیے ہوس بولے نے جمعہ کو کیا تھا۔

 

Related Articles