بنگلہ دیشی کوچ کے دعوے کا سری لنکن ٹیم کی جانب سے بھرپور جواب
دبئی ،ستمبر۔ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل بنگلہ دیش کے بولنگ کوچ خالد محمود کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انھیں سری لنکا کی ٹیم میں کوئی ورلڈ کلاس بولر نظر نہیں آ رہا۔ اس کے جواب میں سابق سری لنکن کپتان جے وردھنے نے کہا تھا کہ لگتا ہے اب سری لنکن ٹیم کے بولرز کا اپنی کلاس دکھانے کا وقت آ پہنچا ہے۔ جبکہ موجودہ قائد داسن شناکا نے کہاکہ مستفیض اور شکیب الحسن کے علاوہ بنگلہ دیشی سائڈ میں کوئی ورلڈ کلاس بولر نہیں۔