نئے الیکشن کمشنر راجیو کمار نے عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، نئے الیکشن کمشنر راجیوکمار نے منگل کے روز عہدہ سنبھال لیا وزارت خزانہ کے سابق سکریٹری مسٹر کمار کو مسٹر اشوک لواسہ کی جگہ نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے غور طلب ہے کہ مسٹر لواسہ نے گذشتہ دنوں استعفیٰ دیا تھا اور وہ منیلا میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر مقرر کیے گئے تھے۔
مسٹر کمار 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور جھارکھنڈ کے علاوہ مرکز کی مختلف وزارتوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ مسٹر کمار پبلک انٹرپرائیزز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ وہ وزارت خزانہ کے سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔
مسٹر کمار 19فروری 1960 میں پیدا ہوئے۔ وہ وزارت خزانہ کے علاوہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت، وزارت جنگلات اور بینکنگ سیکٹر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس طرح انہوں نے 36 برس تک اپنی خدمات دی ہیں۔ وہ موسیقی میں بھی خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

Related Articles