بزرگوں کو بھی تمام سہولیات مہیا کی جائیں: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشترکہ خاندانی نظام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوڑھوں کو معاشرے میں ساری سہولتیں میسر ہوں۔
مسٹر نائیڈو نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بڑھاپے پر لکھے گئے مضمون میں کہا کہ ہمارا شہر اور اس کی سہولیات بزرگ افراد کے لئے قابل رسائی ہونی چاہئے۔ عمر رسیدہ افراد کو عوامی مقامات اور سہولیات رکاوٹوں سے پاک ہونا ان کا حق ہے۔ حکومت نے سینئر شہریوں کے لئے متعدد اسکیمیں اور پروگرام شروع کیے ہیں ، جن میں ’پردھان منتری وے وندنا یوجنا‘ اور سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ اور غیر منظم سیکٹر کے ملازموں اور کھادی ملازموں کی سماجی تحفظ کے لئے اسکیمیں شامل ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ ان سرکاری اسکیموں کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ سینئر شہریوں کو مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کتنی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ سینئر شہری بس ، ریلوے ، بینک یا سرکاری دفتروں کی لائنوں میں انہیں گھنٹوں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ ”
انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال ہماری تہذیب کی ان سنسکاروں کے خلاف ہے جو پانچ ہزار سال پرانی ہے ، جس میں اندھے والدین کو کندھے پر اٹھاکر تیرتھ یاترا کرانے والے شرون کمار جیسی مثالی بیٹے پر فخر ہو اور جن کے پاس پروشتم شری رام جیسی مثالی شخصیت ہو جس نےوالد کے وعدہ کا مان رکھنے کے لئےخوشی خوشی جلاوطنی قبول کرلی۔